وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی، پیکا قانون کے تحت کام کریگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبرونگ کی جگہ نیا ادارہ بنادیا ہے۔ایف آئی اے کی جگہ این سی سی آئی اے نیشنل سابئرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کام کرے گی ، جس کا گزٹ جاری کردیاگیا ہے، وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیے ہیں ،ایف آئی اے سابئرونگ ملازمین اورکیسزاین سی سی آئی اے کو منتقل کردیے گئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والے کرائم سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے۔تجویز شدہ قانون کے مطابق ایف ائی اے سائبر ونگ کے تمام ملازمین ایک سال کیلئے نئی ایجنسی میں کام کرینگے،نئی ایجنسی پیکا قانون کے تحت کام کریگی۔ سائبرکرائم سے متعلق کیسز، انکوائریاں ایف آئی اے سے ایجنسی کو منتقل ہو جائینگے ،مجوزہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر ہوگا۔مجوزہ قانون کے مطابق ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کا تقرر 2سال کیلئے ہوگا،ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کو آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے۔ سائبر ایجنسی یو کے اور امریکہ کی طرز کی سائبر کرائم ایجنسی بنائی گئی ہے،سرکاری نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بل جلد پارلیمان میں پیش کردیاجائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر