اللہ تعالی بشری بیگم کو استقامت دے، بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنائے رکھے‘ مسرت چیمہ

لاہور(نیشل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مخالفین اس قدر گر جائیں گے کہ باپردہ بچیوں کو اپنی ماں کی پاکیزگی ثابت کرنے کے لیے قرآن پر حلف اٹھانے پڑیں گے،دعا ہے اللہ تعالی بشری بیگم کو ایسے گھٹیا حملوں کا سامنا کرنے کے لیے استقامت دے اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنائے رکھے۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیںاور ان کے عزم اور جذبے میں کوئی لغزش نہیں آئی ،ظلم اور جبر کی طویل سیاہ رات جلد ختم ہو گی اور حق و سچ سر خرو ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے خوف کی وجہ سے جو طریقے اپنا رکھے ہیں ان سے پاکستان ہرگز آگے نہیں جارہا بلکہ بطور قوم تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھنستے جارہے ہیں ، اب بھی وقت اپنی اصلاح کر لیں اور جمہور کی آواز کو سنیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر