مولانا فضل الرحمن کی کسی کے ساتھ دوستی مستقل ہے نہ ناراضگی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )سابق نگرا ن وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کسی کے ساتھ مستقل دوستی نہ ناراضگی ہے ، مولانا صاحب کو سیاسی میلے میں اکثر دلہا نہیں تو کم از کم بارات میں اہم جگہ ملتی تھی وہ بھی ان سے چھن گئی تو تکلیف ہو ان کو ہو گی، مولانا کی عبرت ناک شکست ان کے اپنے صوبے میں ہوئی ہے اور جیتنے والی جماعت پی ٹی آئی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مولانا کا غصہ کس کے خلاف ہے،بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں ختم ہونے سے پہلے سینہ ٹھوک کر ٹی وی پر کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو واپس لے آئے ہیں اور ان کو معافی دیتے ہیں، اب یہ کہنا کہ دہشتگردی کیوں بڑھ رہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوالات پر انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی اور مولانا نے اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے کہ وہ صدارتی امیدوار تھے اور انکی جگہ ایک بار پھر زرداری صاحب کو صدر بنایا گیا ہے لیکن دونوں جماعتیں ملکر مولانا فضل الرحمان کو منا لیں گی اور جو اصول ان کو چاہئے وہ ان کو موصول ہو جائیں گے اور ان کی ناراضگی دور ہو جائے گی۔مرتضی سولنگی نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے برطانیہ کے اخبار میں چھپے مضمون پر کہا کہ مضمون لکھنے کے لئے جو سہولیات ہونی چاہئے وہ وہاں پر موجود نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبر ان کے سابق سسرالی دیس میں چھپا ہے جہاں ان کے بچے بھی موجود ہیں اور جس ا خبار میں چھپا ہے اس میں وہ خود بھی لکھتے رہے ہیں ۔ اس اخبار کی شہرت اسرائیل نواز ہے اور آج بھی اس کا جھکائو اسرائیل کی طرف ہے ، اخبار میں لگی آرمی چیف کی ایرانی وزیر اعظم کے ساتھ تصویر اس بات کی ترجمانی ہے کہ پاکستان کی فوج اور ایران ایک طرف جا رہے ہیں حالانکہ مضمون میں ایرانی وزیر اعظم کا کوئی ذکر نہیں ۔افغان شہریوں کے حوالے سے سابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں ختم ہونے سے پہلے سینہ ٹھوک کر ٹی وی پر کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو واپس لے آئے ہیں اور ان کو معافی دیتے ہیں ، مسلم خان اور محمود خان کو سوات کے قصائی کے طور پر مشہور تھے ان کو معافی دلوائی اب یہ کہنا کہ دہشتگری کیوں بڑھ رہی ہے تو خان صاحب آ پکو یاد ہو گا کہ قتل کے بعد جو مذاکرات ہوئے ان میں خان صاحب کا نام بھی شامل تھا ، ان کے سابقہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ہم ان کو دفاتر کھول کر دیں گے ۔ دہشتگردوں کے کمر کچلنے کے بعد ان سے مذاکرات ہوتے ہیں اور یہی ہمارا آئین بھی کہتا ہے، طالبان نے اپنے آپ کو مضبوط اور ریاست کو کمزور کیا ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جن 3 افراد کو نامزد کیا ہے وہ تینوں نام کون ہے ؟ وہ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب یا پھر شبلی فراز ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ان کے نزدیک آئین کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں ہے اس پارلیمان سے نہیں بات کر سکتے جس میں وہ بیٹھے ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت میں اگر کچھ غلط ہوا ہے تو اس کی ذمہ داری نگران حکومت کی ہے، ہم نے ہر بار کہا کہ ہم اپنے دور کی ذمہ داری لیتے ہیں ،ہمارے پاس نہ وقت ہے نہ دلچسپی کہ پچھلی حکومتوں نے کیا کیا ہے ، اگر ہم نے کوئی کام غلط کیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئے ، ہمارا سیاسی کلچر ہے کہ کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا بلکہ پچھلی حکومت پر ڈالتا ہے ، ہمارے بال سفید ہو گئے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ سندھ میں امن وامان کا مسئلہ بہت پہلے سے ہیں لیکن آج کل واٹس اپ فارورڈ والوں کو کیا پتہ کہ تاریخ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر