اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آبادپولیس کا قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 10اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کرلیا،مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے،پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیموں نے سنگین جر ائم میں ملوث10 اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی اور جانچ پڑتال کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گردگھیرا تنگ کریں اورانکو گرفتار کر کے جلد مقدمات کو یکسو کریں، ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار-”15یا”آئی سی ٹی ایپ ”15-پر فوری اطلا ع دیں۔
اسلام آبادپولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کیلئے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جاری



