اسرائیل نے گرفتار63 فلسطینیوں کو رہا کردیا، ایک شخص کی میت بھی حوالے

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران گرفتارکیے گئے 63 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔گرفتار کیے گئے ایک شخص کی میت بھی حوالے کی گئی ہے۔غزہ میں کراسنگ اینڈ بارڈرز کی جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حکام نے جنوبی غزہ کی پٹی میں کریم شلوم کراسنگ کے ذریعے گرفتارکیے گئے 64فلسطینیوں میں سے 63 کو رہاکیا، جبکہ ایک شخص کی میت حوالے کی گئی، رہائی پانے والوں میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں نامعلوم مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر