الیکشن نتائج پرمجھے بھی تحفظات ہیں، حسن مرتضیٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج پرمجھے بھی تحفظات ہیں ، الیکشن پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرنا ہو گا ،مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرتا ہے ، انتخابی دھاندلی سے زیادہ اہم عوامی مسائل کاحل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات کوغلط نہیں کہوں گا، کیا کسی کے کہنے پرمینڈیٹ مل سکتا ہے مینڈیٹ کیلئے مقرر راستہ اختیارکرناپڑے گا ، الیکشن نتائج پرمجھے بھی تحفظات ہیں، الیکشن پرتمام جماعتوں کواعتراضات ہیں، اعتراض ہے توقانونی راستہ اختیارکرناہوگا، ان کے مطالبات اورپٹیشنز میں فرق ہے ،مطالبات سے زیادہ کیسے مل سکتاہے؟سمجھ سے بالاترہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ ہم کسی کو منہ زبانی سیٹ نہیں دی جاتی اس کے لئے ہمیں ہرصورت عدالت اورٹریبونلزمیں جاناہوگا، اداروں کوخراب ہم نے کیا ،ٹھیک بھی ہمیں ہی کرناہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم محب وطن ہیں،چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے ہم نہیں چاہتے کہ ملک بند گلی میں جائے،سیاسی کا کردار ہے کہ وہ راستے کھولے، مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرتا ہے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کراچی میں بھی امن وامان کے حالات اچھے نہیں، کچے کے معاملات صرف سندھ تک محدودنہیں کچے کے علاقے پنجاب،بلوچستان اورسندھ میں ہیں، میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور پنجاب سے ملے ہیں ، امن وامان کامسئلہ قومی مسئلہ ہے، ہم ڈھائی انچ کی مسجد سے ہی باہر نہیں نکل رہے تو ان مسئلوں کو کیسے حل کریں گے، انتخابی دھاندلی سے زیادہ اہم عوامی مسائل کاحل ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر