فیصل آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا۔ یہ دن دنیا بھر میں ان فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔اس دن کے منانے کا مقصدفائر فائٹرز کے مسائل اور ان کے حل سمیت شعبہ کی اہمیت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا



