پشاور، ممبران سے حلف نہ لینے پر وزیراعلی اور اسپیکر سے جواب طلب

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کیخلاف دائر درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تفصیلی فیصلہ بھی آگیا اور 14دن بھی پورے ہو گئے ہیں لیکن منتخب ممبران سے حلف نہیں لیا گیا جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد حلف کیوں نہیں لیا؟بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر