اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نامزد ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بیرسٹر علی ظفر کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کئے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اس نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد



