ہم نئی منصوبہ بندی سے کچے کے ڈاکوئوں کا صفایا کردینگے، ناصر شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نئی منصوبہ بندی سے کچے سے ڈاکوئوں کا صفایا کردیں گے،آپریشن کے لئے کچے کے علاقے میں ڈرون استعمال کریں گے،ماضی میں بوری بند لاشیں اور فیکٹریوں اور ان میں کام کرنے والوں کو زندہ جلا دیا جاتا تھا،ماضی سے موازنہ کریں تو کراچی کے حالات بہت اچھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ اجلاس میں کراچی اور پورے سند ھ کے امن و امان کے حوالے سے بات ہوئی، جس میں کچے کے ڈاکوئوں کے حوالے بات ہوئی، صدر زرداری نے امن و امان کے حوالے سے کئی احکامات دیئے، اجلاس میں وفاقی حکومت کی سپورٹ اور سندھ پولیس کو سخت ہدایات دی گئیں کہ کچے کا علاقہ ڈاکوئوں سے پاک کیاجائے گا، کچے میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب کوئی بڑا میٹنگ کرتا ہے اور وہ اس مسئلہ کو سنجیدہ لیتا ہے تو جہاں تعریف ہوتی ہے وہاں ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جاتی ہے، اجلاس میں کچے کے ڈاکوئوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کو کیسے کامیابی سے ہم کنار کیا جائے ،اس کے لئے ہم نئی منصوبہ بندی سے کچے سے ڈاکوئوں کا صفایا کردیں گے،آپریشن کے لئے کچے کے علاقے میں ڈرون استعمال کریں گے، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے ٹھکانے پر ڈرون حملے کئے جائیں گے۔ایم کیو ایم کے الزامات پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو حالات ہیں اس وجہ سے وہ یہ بیانات دے رہے ہیں، کراچی کے جو بھی حالات تھے وہ کن کی وجہ سے خراب تھے بھتہ، بوری بند لاشیں اور فیکٹریوں اور ان میں کام کرنے والوں کو زندہ جلا دیا جاتا تھا۔ ماضی سے موازنہ کریں تو کراچی کے حالات بہت اچھے ہیں، کیونکہ کراچی کے حالات بہت خراب تھے جس کو بہتر کرنے میں سندھ پولیس ،رینجرز اور شہریوں نے بھی بڑی قربانیاں دیں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو کا ویژن ہے کہ کچے میں جنگلات لگاکر وہاں کے لوگوں کو لیز پر زمینیں دیں گے تا کہ وہ لوگ خوشحالی کے ساتھ پر امن طریقے سے رہ سکیں۔ ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ این آر او پر تنقید کرنے والے اب این آر او مانگ رہے ہیں کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا جائے یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرنا چاہتے ہیں جہاں سے ان کے مسائل حل ہونے کے امکانات ہیں بلکہ جن پر انہوں نے تنقید کی اب انہیں سے بات کی خواہش کررہے ہیں ۔ اس سے بہتر ہے کہ یہ لوگ پارلیمنٹ میں آئیں اور بات چیت کریں سب موقف ہونگے تو مسائل حل ہونگے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے رہی یہ لوگ جھوٹ کہہ رہے ہیں ان کا ٹرین مارچ ہوا ہے جہاں جہاں یہ گئے ہیں،کسی نے رکاٹ نہیں ڈالی۔ ہم کسی بھی پر امن سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگاتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر