اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 اپریل کے بعد سے معاملات سنبھل نہیں رہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا مسائل حل نہیں ہوں گے، رانا ثنا اللہ نکات سامنے لائیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی غور کرے اور بانی پی ٹی آئی منظوری دیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کرے ، سیاسی جماعتیں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرتی ہیں، اس حکومت کو ہم جائز حکومت نہیں مانتے ، ہم انہیں فارم 47 کی حکومت سمجھتے ہیں لیکن مذاکرات انہیں سے ہونے ہیں لیکن بات چیت کی منظوری تو بانی پی ٹی آئی دیں گے۔ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نکات سامنے لائیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی غور کرے اور بانی پی ٹی آئی منظوری دیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے لیکن کیا کیا حکومت مینڈیٹ کی واپسی پر راضی ہوگی۔۔ہماری جانب سے تو بات چیت کی منظوری اڈیالہ سے آئے گی لیکن ان کی منظوری کہاں سے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیٹ کی واپسی کا روڈ میپ ہونا چاہئے، کیا حکومت مینڈیٹ کی واپسی پر راضی ہے۔
سیاسی استحکام آئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، علی محمد خان



