نائب وزیراعظم 15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 4-5مئی 2024کو بنجول، گیمبیا میں منعقد ہونے والے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی ، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر بات کریں گے، اسحاق ڈار امت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورتوں، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات کریں گے،موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 2مئی کو سربراہی اجلاس سے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس امت مسلمہ کے لیے ایک نازک وقت پر بلایا جا رہا ہے جب غزہ کے عوام کے خلاف جنگ بلا روک ٹوک جاری ہے، او آئی سی کے رہنمائوں کے لیے غزہ کی سنگین صورتحال پر غور و فکر کرنے کا اہم موقع ہو گا ، او آئی سی کے رہنما مسئلہ فلسطین پر ایک مضبوط، اجتماعی اور متفقہ موقف پیش کر سکیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی ، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر بات کریں گے، اسحاق ڈار امت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورتوں، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات کریں گے، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سربراہی اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر