مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے علاوہ ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، بیرسٹرگوہر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے علاوہ ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، ہماری کسی سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی بیک ڈور رابطے ہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں مشاورت کے بعد جیل کے باہر شیر افضل مروت اور دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برسٹر گوہر نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں بانی پی ٹی آئی ہمارے چیرمین ہیں اور وہ تاحیات ہمارے چیرمین رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھہ کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی انتظار پنجوتھہ ہمارا فوکل پرسن ہے۔ان کے اندر نہ جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔انحوں نے کہا کہ نیب نے جس کیس نے بانی پی ٹی آئی کو بند رکھا ہے وہ بے بنیاد ہے۔نیب کا ادارہ بانی پی ٹی آئی کو سزا کے لیے بنایا گیا ہے۔نیب کے کیسزہمارے خلاف ہیں۔نیب کی فورس ہمارے خلاف ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو چھوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب کیسز جو شہباز شریف کے خلاف تھے وہ ختم ہو گئے۔نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔برسٹر گوہر نے کہا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ان کے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہو گا ۔مولانا فضل الرحمن کے ساتھ احتجاج کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم پر مقدمات درج کیئے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔اںھوں نے واضح کیا کہ ہماری جماعت واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔ہمارے پاس پنجاب میں 107 سیٹیں ہیں،کے پی کے میں ہماری حکومت ہے۔میرے 20 سال اسلام آباد میں گزرے ہیں اور عمر ایوب 22 سال سے پارلیمنٹ میں ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں۔اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر