اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کردیا گیا ۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی



