حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے، علی محمد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کر سکتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس کو بھی کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت فارم47کی ہے لیکن ا قتدار انجوائے کر رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھیں، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سب چیزوں سے اہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر