لاہور ہائیکورٹ، پی پی 161میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 161میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی پی 161میں دوبارہ گنتی کے خلاف فرخ جاوید مون کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ علی جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار عمر سہیل ضیا بٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، الیکشن کمیشن نے ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انتخابی نتائج میں آزاد امیدوار 18ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 48،47اور 49جاری کئے جاچکے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے احکامات جاری نہیں کر سکتا لہذا عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس کو غیر قانونی قرار دے۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے پی پی 161میں دوبارہ گنتی کرانے کے خلاف آزاد امیدوار فرخ جاوید مون کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر