فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کی کارروائیاں شروع

نیو یارک(نیشنل ٹائمز)امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑائو ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی ایسی سرمایہ کاری کو ختم کرے جس سے اسرائیلی فوج کی مدد ہوتی ہے ساتھ ہی یونیورسٹی اپنے مالی معاملات میں شفافیت لے کر آئے اور حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران جن طلبہ اور اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے ان کو معافی دی جائے۔ مظاہرین نے ان مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر