امریکا کی جانب سے غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا کی جانب سے غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز کر دیئے گئے، اس حوالے سے امریکی صدر نے قطر اور مصری سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔امریکی اور قطری سربراہوں نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور دیا جبکہ صدر جوبائیڈن نے شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی کیلئے بطور ثالث کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کو فون کیا، اس دوران رفاہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے نتائج اور خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنمائوں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بات چیت کی۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر