بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پک اپ وین اور ٹرک میں تصادم، 9 افراد ہلاک، 22 زخمی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک پک اپ وین سٹرک کنارے کھڑے مال بردار ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

حادثہ گزشتہ رات چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 53 کلومیٹر شمال میں بیمترا ضلع کے کاٹھیا گاں کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور چھ خواتین شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین قریبی ترائیہ گاں میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے سامان کے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ بھارت بھر میں تقریبا 5 لاکھ سڑک حادثات میں ہر سال تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر