افغانستان کا مرکزی بینک قومی کرنسی کے استحکام کے لئے مقامی مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرے گا

کابل (نیشنل ٹائمز) افغانستان کے مرکزی بینک،دا افغانستان بینک نے قومی کرنسی افغانی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی مارکیٹ میں1کروڑ60لاکھ ڈالرفراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی بینک نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ڈالرخریدنے کے لیے بولی دہندگان بشمول منی چینجرز اور پرائیویٹ بینکوں کو مطلوبہ رقم افغانی کی شکل میں مرکزی بینک میں جمع کرانی ہوگی۔مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بھی نیلامی کے ذریعے 1کروڑ60لاکھ ڈالر فروخت کیے۔ قومی کرنسی، افغانی کی قدرکو گرنے سے روکنے کے لیے مرکزی بینک نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرجاری کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر