نواز شریف کو کہتا ہوں اگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے تو اسکو اقتدار دے دیں، بلاول بھی ذمہ داری ادا کریں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مذہبی جماعتوں کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے،ملک میں جمہوریت نہیں ہے ،زیادہ وقت مارشل لاء رہا ہے،نواز شریف کو کہتا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے تو اسکو اقتدار دے دیں۔پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس پارلیمان میں قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کی گئی۔حالیہ عام انتخابات ڈھونگ تھے،پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے نہیں بیٹھے ہوئے ہیں، امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ہمیں الیکشن مہم بھی نہیں چلانے دی گئی ، دیوار سے لگا دیا گیا،بلوچستان میں ریاست کا کنٹرول نہیں ہے ،پاکستان غیر محفوظ ریاست بن چکا ہے،مشرف کی پالیسیوں نے ملک تباہ کر دیا،ملک غلط ڈگر پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نام نہاد انسانی حقوق کا علمبردار بنا ہوا ہے۔ہم کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کریں۔دنیا میں ظلم برپاہے۔نواز شریف کو کہتا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے تو اسکو اقتدار دے دیں۔بلاول بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے کہا ہم ہر شہر میں ملین مارچ کریں گے ہمارا راستہ نہ روکا جائے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر