اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرت کرسکتے ہیں نجات نہیں دلاسکتے،حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا یہ ایوان میں کی گئی ان کی مذاکرات کی پیشکش کو نہیں سمجھ سکے کہ یہ کیا ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف موقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی، یہ مذاکرات نہیں صرف مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں، حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلے گی۔
پی ٹی آئی رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، عرفان صدیقی



