راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلچک بیراکتراگلو نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے تاریخی ثقافتی اور مذہبی بنیاد پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلچک بیراکتراگلو نے پیر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے افواج کے مابین فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ترک بری افواج کے نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آرنر پیش کیا۔جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر کی یادگار شہداء پر حاضری، پھول رکھے۔(اح+م خ)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلچک بیراکتراگلو کی ملاقات



