جماعت اسلامی سندھ کا کسان بورڈ کے صدر میاں رشید کی گرفتاری کی مذمت

کراچی (نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی بلاجواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کی بجائے پولیس گردی پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، پنجاب حکومت گندم خریدنے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی بجائے کسانوں کی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، جماعت اسلامی کے کسان بورڈ نے جو 30اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے وہ کاشتکار طبقہ کی آواز بن چکی ہے، پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ہے کل 30اپریل کو جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کررہی ہے، ان شائ￿ اللہ یہ تحریک ضرور رنگ لائے گی اور کسانوں کو اپنی محنت کا پھل ضرور ملے گا۔صوبائی رہنمائ￿ نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ سمیت تمام کسانوں کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے کسان بورڈ نے گندم کی خریدراری اورمناسب ریٹ سمیت کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے اعلانیہ تحریک کے سلسلے میں کل30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنے ک ااعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر