وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جولائی تک ہسپتال کی بلڈنگ مکمل کرنے کا ہدف دیدیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جولائی تک ہسپتال کی بلڈنگ مکمل کرنے کا ہدف دے دیااس ضمن میں ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ، اے ایم ایس،ایس ای بلڈنگز، ایکسین بلڈنگز، انجینئرنگ کنسلٹنٹس اور دیگر افسران کے ہمراہ تمام بلاکس کا تفصیلی اندرونی و بیرونی معائنہ کیا متوقع مسائل اور نقائص کا جائزہ اور دور کرنے کے لئے بروقت اقدامات کی ہدائیت کی بعد ازاں اجلاس میں دستیاب بجٹ، پرانے اور نئے مجوزہ پی سی ون کی ہر شق کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انتظامی اور انجینئرنگ مسائل پر دونوں اطراف کی آرا کی بنیاد پر way forward کا تعین،ائر کنڈیشننگ سسٹم، مریضوں کے لئے Bio medical gases کی موثر فراہمی اور فول پروف الیکٹرک سسٹم کے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہسپتال انتظامیہ کی رائے کی روشنی میں مستقبل کی متوقع ضروریات کے حوالے سے فوری طور پر نئی فیزیبلٹی اور پی سی ون بنانے اور منظوری حاصل کرنے اورتعمیراتی کمپنی کی طرف سے بعد از تکمیل ایک سال میں کسی قسم کے نقش کو دور کرنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو بکھرے ہوئے کام کو تیز ترین مرحلوں میں سمیٹنے اور جولائی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہسپتال کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلی نے بھی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو کم از کم وقت میں فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر