صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے کبھی کسی جماعت سے بات چیت یا مذاکرات سے نہیں بھاگی، پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر اس کے رہنماؤں کو پاکستان کے حق میں بولنا پڑے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، معیشت بھی درست سمت میں گامزن ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نوازشریف کا اپنا تھا، شہباز شریف کو بھی انہوں نے وزیراعظم بنایا، اندر سے ناجانے کیوں باتیں اٹھ رہی ہیں، نوازشریف آج وزیراعظم بننا چاہیں تو بن سکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ سب کے ساتھ بیٹھنے اور ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے، جب وطن لوٹے اس وقت بھی یہی بات کی تھی۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہیں اور فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، ہم اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے، تحریک انصاف کے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں مگر پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں تمام قوتوں نے مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا اعادہ کیا ہے، افواج پاکستان عوامی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، 3 بلین ڈالر کے بلاسود قرضے حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں، فیک نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا قانون ایک دو روز کی دوری پر ہے، یوریا کھاد کی قیمت میں بلاجواز اضافہ واپس کرائیں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر