چنیوٹ، اوپن مارکیٹ میں گندم 32 سوروپے فی من فروخت ہونے لگی

چنیوٹ(نیشنل ٹائمز) اوپن مارکیٹ میں گندم 32 سوروپے من فروخت ہونے لگی، مڈل مینوں نے ذخیرہ کرنا شروع کر دی دو ماہ بعد مہنگے داموں فروخت کی جائے گی، کسانوں نے پنجاب حکومت سے جلد از جلد گندم کی خریداری شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے گندم کی نئی فصل کی قیمت39 سو روپے من مقرر کی گئی تھی جسے کسانوں نے ناکافی قرار دے دیا تھا دوسری جانب گندم کی نئی فصل پندرہ روز سے مارکیٹ میں آ چکی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل شروع نہ ہو سکی جسکا فائدہ غلہ منڈیوں کے تاجر اور مڈل مین اٹھا رہے ہیں اور اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 32 سو روپے من فروخت ہو رہی ہے کسانوں کا کہنا ہے کے غلہ منڈیوں میں گندم سرکاری نرخوں سے کم قیمت پر فروخت کر کے ہمیں مالی خسارے کا سامنا ہے پنجاب حکومت کسانوں کو جلد از جلد باردانے کی فراہمی ممکن بنائے اور سرکاری نرخوں پر گندم کی خریداری شروع کی جائے



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر