اسرائیلی فوج غزہ میں سیف زون میں جان بوجھ کر بمباری کر رہی ہے: امریکی میڈیا

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں محفوظ قرار دیےگئے علاقے بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بھی اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکا کے این بی سی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں کو محفوظ علاقوں کا بتا کر وہاں جانےکا کہتی ہے اور پھر سیف زون میں بھی بم برسا دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساڑھے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح اور المواسی زون میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم مسلسل بڑھتے ہیں جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ہے اور غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ بریج، نصیرات پناہ گزین کیمپوں اور رفح میں بمباری، کل سے اب تک مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ ایجنسی کے مطابق غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگیں گے۔ یو این مائن ایکشن سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 لاکھ ٰعمارتوں کا 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ ہے، غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر