سیشن جج جنوبی وزیرستان شاکر اللہ مروت اغوا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹانک اور ڈیرہ کے بارڈرپرگاؤں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغوا کیا۔ حکام نے بتایاکہ مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے اور جج کو ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جج کو بازیاب کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہناتھاکہ واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ اُدھر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جج کے اغوا کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے قریب سیشن جج وزیرستان کا اغوا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں؟



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر