اگر 9مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندہ بڑا سانحہ ہوسکتا ہے

لاہور( پی این آئی) مرکزی ن لیگ کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر 9مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے،عمران خان جنہیں میرجعفر میر صادق کہتا تھااب پھر ان سے کہہ رہا کہ گود لیا جائے، ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ زور سے کہنا چھوڑ ا تو خمیازہ 8فروری کو دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑی واضح بات ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے یا ہمیں طعنے دیتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کہاں گیا؟میں بڑا واضح ہوں اور ہماری جماعت کا مئوقف بڑا واضح ہے، ووٹ کو عزت دو کا مقصد کیا ہے ؟ اس کا مقصد آزادانہ حکومت سازی اور آزادانہ قانون سازی کرنے دیں گے یا پھرفیصلے بھی آزادانہ کر نے دیں گے کوئی ادارہ دوسرے کی حدود میں داخلت نہیں کرے گا، جب آواز آگئی کہ ہم غیرسیاسی ہوگئے ہیں تو پھر ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی ہلکا ہوگیااور زور سے کہنا چھوڑ دیا گیا ، اس کا خمیازہ ہمیں 8فروری کو دیکھنے کو ملا کہ لوگوں نے سمجھا ہم اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کے حامی یا ان کے اتحادی بن گئے ہیں، لوگوں کی ذہن سازی اور آئینی قانونی جدوجہد میں ہمیں 25سال لگے کہ کسی طور پر بھی آئین سے اانحراف نہیں ہونا چاہیئے ورنہ پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، پاکستان کے اندر خوشحالی اور امن نہیں آسکے گا، پاکستان دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا ہوتا جائے گا۔
پالیسی سازوں ،اداروں کے سربراہان اور سیاسی قوتوں کیلئے سوچنے کا مقام ہے کہ کس قدر مداخلت ہوئی کہ عوام اس مداخلت کی وجہ سے کس قدر ناراض ہیں کہ اگر ان کا کسی پر سایہ بھی پڑ جائے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری نمائندگی کا حقدار نہیں ہے۔ 9، 10مئی کو لیکن ایک شخص نے وہ سب کچھ کردیا جو 75سالوں میں کسی کو کرنے کی جرات نہ ہوئی ، پھر بھی اس شخص کوووٹ پڑا، اگر 9مئی والوں کو ووٹ پڑا ہے تو سوچنا بہت ضروری ہے کہ عوام پھر بھی9مئی والوں کو ووٹ دے رہے ہیں؟ 9مئی کے ملزمان آج بھی کہتے ہیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمران خان جن کو میرجعفر میر صادق کہتے رہے، وہ پھر کو پھر کہتے گود لیا جائے۔
لوگ سوچتے ہیں اگر 9مئی والوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر آئندہ 9مئی سے بھی بڑا سانحہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ 8فروری کو پِک اینڈچُوز ہوا، اداروں کے سربراہان ملوث نہیں ہیں، ماضی میں کس کو لانا کس کو نکالنے کا جو فیصلہ ہوتا تھا وہ اس بار نہیں ہوا ، اداروں کو سربراہان کو نیچے دیکھنا ہوگا کہ غلطیاں کہاں ہوئیں، 2 فروری کو انتخابات ہوئے کوئی شکایت نہیں تھی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر