چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کی شوانگلیو بیس میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا ، حکومت نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جب کہ دیگر 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر