ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں،جب یہ حکومت چھوڑ دیں گے پھر کس کو ساتھ لے کر چلنافیصلہ پی ٹی آئی کرے گی ۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو خود محتاج ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 45 اور فارم 47 کے ذریعے ایوانوں میں آئے ہیں ، اب یہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، یہ خود اس اہل نہیں ہیں، ان کے ساتھ کیوں مذاکرات کریں، ہم مذاکرات فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے،کیونکہ وقت کی ضرورت ملکی سلامتی ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ان پر اعتماد نہیں ہیں، 3بلین ترسیلات زر، لوگ ترسیلات زر بھیجنے کو ہی تیار نہیں ہیں، لیکن دو تین سال قبل ریکارڈ ترسیلات زر تھیں، گروتھ ریکارڈ تھی۔

پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور مستقبل کیلئے مسترد لوگ ہمارے ساتھ کیا بات کریں گے؟پاکستان اور عمران خان لازم وملزوم ہیں، 70فیصد عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، بدترین دھاندلی کے باوجود ہر طرح سے یہ سب ناکام ہوگئے ہیں، اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو یہ خود مینڈیٹ چھوڑ کر چلے جائیں کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، ہم اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، جب یہ حکومت چھوڑ دیں گے پھر پی ٹی آئی فیصلہ کرے گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے یا نہیں۔
مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شہریار آفریدی نے کہا کہ سیاسی قیادت نوازشریف کے جس طرح کیسز ختم کئے گئے، ان کی سہولتکاری کی گئی، یہ پاکستان کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے اور قوم کے مسائل سامنے رکھیں گے، ہمیں عوام نے ووٹ دیا، عمران خان کوئی این آراو نہیں چاہتا ، اپنے کیسز عدالت میں لڑیں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر