ن لیگ پنجاب نے نواز شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن لیگ پنجاب نے درخواست کی ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالیں،نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹایاگیاتھا،نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھے گی،آج کے اجلاس میں قراردار پیش کی گئی جسے منظور کر لیاگیاہے۔کارکنان کی خواہش ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت دوبارہ سنبھالیں۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نوازشریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں۔ پارٹی کا آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے۔مسلم لیگ ن دوبارہ مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی۔ پارٹی اجلاس میں الیکشن سے پہلے اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تجاوز دی گئیں ہیں یہ تمام تجاویز قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی اورچین سے واپسی کے بعد نوازشریف کے سامنے تمام تجاویز رکھی جائیں گی۔

ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع رکھتی ہے۔پارٹی بیانیہ وہی رہے گا جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں کی تائید کی گئی۔شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔شہبازشریف کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کوتاہیوں و کمزوریوں پر قابو پائیں گے۔چین سے واپسی پر نواز شریف کودرخواست کریں گے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت دوبارہ سبنھالیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔آج کے اجلاس نے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا ہے۔مریم نوازنے اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث عوام کیلئے کئی فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں جو ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر