عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) عام تعطیل کا اعلان، حکومت سندھ نے صوبے بھر میں یوم مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یومِ مزدور کی مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو صوبہ بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے۔ سندھ حکومت کے بعد وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی ایک سے دو روز میں یوم مزدور کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر