یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ہے ،، ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کیلئے بے تاب تھے اور کسی ان دیکھی طاقت نے ان کا راستہ روکا یہ بات بالکل بے بنیاد اور غلط ہے ، نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثر ملا کہ شاید وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے پر آمادہ ہیں میں اس میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں۔
پارٹی میں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی ہے۔
سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کیلئے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس تو اسی نوازشریف نے کئے ہیں۔نواز شریف حکومت کو کابینہ، معیشت کی بحالی اور دیگراہم معاملات میں اپنی رائے دیتے رہتے ہیں او ر وزیراعظم شہباز شریف کو جب بھی نواز شریف سے مشورے کی ضرورت ہوتی تو وہ مشورہ لازمی کرتے ہیں اور نواز شریف سے اہم معاملات پر رہنمائی بھی لیتے ہیں۔

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیراعظم شہبازشریف کا بہت بڑاکارنامہ ہے اور ان کی بہتر سفارک کاری کی وجہ سے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔گفتگو کے دوران ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کامزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔ نوازشریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ (ن) لیگ یا نوازشریف کی حکومت نہیں؟ یہ (ن) لیگ کی حکومت ہے اور نوازشریف کی حکومت ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر