غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانےکا انکشاف

غزہ(نیشنل ٹائمز) فسلطینی سول ڈیفنس نے غزہ کے نصر میڈیکل کمیپ سے ملنے والی لاشوں میں سے 20 شہدا کو اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ فسلطینی سول ڈیفنس کے مطابق خان غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں 3 الگ الگ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، قبروں سے ملنے والی فلسطینیوں کی لاشوں میں سےکم از کم 10 لوگوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

فسلطینی سول ڈیفنس کے رکن محمد مغیر کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگوں کے جسم کے ساتھ اب تک میڈیکل ٹیوبز بھی جڑی ہوئیں تھی جس سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا۔

فسلطینی سول ڈیفنس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کم از کم 20 افرادکی لاشوں کی فارنزک ایگزامنیشن کروانے کی ضرورت ہے، جن کے متعلق ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے‘۔

خان یونس میں فسلطینی سول ڈیفنس کے سربراہ ابو سلیمان کے مطابق نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 لاشوں کو ان کے ورثا شناخت کر پائے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں اب تک 6 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں سے تقریباً 450 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

نصر میڈیکل کیمپ سے پہلے غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہی ہفتے میں دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں جب کہ ان میں سے 30 لاشیں ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ تھیں۔

اس کے علاوہ فلسطینی حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکا اور سعودی عرب نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت سے متعلق خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔

سعودی عرب نے بھی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اسپتال کے قریب اجتماعی قبروں کی دریافت سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کرنے میں ناکامی مزید خلاف ورزیوں کا سبب بنے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر