تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوم 9 مئی منانے جا رہے ہیں، 9 مئی کو جلسہ عام کریں گے، وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی خواہش ہے کہ جلسہ ان کے حلقے میں ہو۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 مئی کے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ 9 مئی کے بعد گزشتہ ایک سال میں ہمارے ساتھ کیا کچھ ہوا۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے سخت الفاظ میں کہا کہ اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا، جتنی جیل کاٹ لی ہے اس سے بھی زیادہ جیل کاٹنے کیلئے تیار ہوں، نہ کوئی ڈیل ہو گی نہ کوئی مفاہمت۔

جبکہ اس سے قبل جمعرات کے روز بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جارہا تھا، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لئے درج کئے گئے کیونکہ یہ میرے اپنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں کیسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری اور 21 اپریل کو ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، وقت آ گیا عوام اپنے حقوق کے لئے پرواز کرے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر