غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کی پٹی میں جہاں اسرائیلی فوج 201 دنوں سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے، وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 79 بڑھ کر 34 ہزار 262 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ان حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جو اسرائیل 201 دنوں سے خطے میں کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 79 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 86 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 262 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 229 ہو گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے بڑی تعداد میں لاشیں موجود ہیں لیکن اسرائیلی فوجیوں کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہلاک افراد کی تعداد 34 ہزار 262 تک پہنچ گئی



