قوم نے دیکھ لی کس طرح کھلے عام الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ کی پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ انصاف ہائوس پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ 8 فروری بھی قوم نے دیکھ لے 21اپریل بھی قوم نے دیکھ لی کس طرح کھلے عام الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے، قوم نے جو فیصلہ دیا اس کو تسلیم نہیں کیا گیا فیصلہ ساز من مانی پر اترے ہوئے ہیں، فیصلہ ساز قوم کی دلوں کی دھڑکن سننے کو تیار نہیں ہیں قوم پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہی ہے۔
8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہر آنے والا دن قوم پر مصیبت ہوکر کر گر رہا ہے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ پئٹرول، گیس، بجلی روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوچکی ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے رہنمائوں کو ہمارے کارکنوں نے الیکشن میں ہرا دیا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی، مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، 8فروری کو رات کو چوری کی گئی تھی، 21 اپریل کو مینڈیٹ پر دن میں ڈاکا ڈالا گیا، ، پورے پنجاب کی نشستیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے، حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا جو رپورٹ آئی ہیں اس کے مطابق بشرا بیبی کی جان کو خطرہ ہے، ان کے معدے میں کچھ ایسی چیزوں کے شواہد ملیں جس سے ثابت ہوتا ہے ان کو ظہر دیا گیا ہے ہمارے اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے کہ فوری طور پر بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج سے علاج کروایا جائے، بشریٰ بی بی ہماری خاتون اول ہیں عمران خان کو دبائو میں لانے کے لئے بشریٰ بی بی پر ظلم کیا جارہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان ملک میں جاری زیادتیاں دیکھ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا جلسہ، جلوس ریلیاں کرنا ہمارا قانونی حقیقیت ہے۔ بلاول حکومت ایک طرف جمہوریت کا نعرہ لگاتے ہیں دوسری طرف ہمیں نہ جلسہ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے نہ ریلی نکالنے دی جاتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ہم نے ریلی نکالی تو پورے کراچی میں لاک ڈائون کر دیا گیا۔
ہم نے 28 اپریل کو جلسہ کے لئے درخواست دی تھی ابھی تک ہمیں اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر سندھ ہائی کورٹ میں 26 تاریخ کو پیشی امید ہے کہ عدالت ہمیں اجازت دے گی۔ حلیم عادل شیخ نے جس نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اسے جلسے میں تمام ووٹر آئیں گے، انشا اللہ اب ہمارا جلسہ 5 مئی کو مزار قائد گرائونڈ پر ہوگا۔ 26 اپریل کو ملک بھر میں طرح سندھ میں بھی جمعے کے روز الیکشن میں دھاندلی اور کپان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
جمعرات کے دن ہم انصاف ہائوس پر یوم تاسیس روحانی انداز میں منائیں گے جمعے کو پورے سندھ میں احتجاج کریں گے 5 مئی کو کراچی میں بڑا جلسہ ہوگا ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس ن ہیں ملتا یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ملک کی خارجہ پالیسی فیل ہوچکی ہے ملک کی معیشت صرف بھیک پر چل رہی ہے، ایرانی صدر کی آمد پر ان کو ویلکم کرتے ہیں سعودی ارب کے ہمارے کپتان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے تھے پوری دنیا کے لیڈر ہمارے لیڈر عمران خان کو مسلم دنیا کا لیڈر سمجھتی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن امان کی صورتحال خراب ہے کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ساری پولیس ہمارے پیچھے لگا دی ہے ایک طرف کچے کے ڈاکوئوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ پولیس کی تمام برانچیں پی ٹی آئی کارکنوں کے پیچھے لگ ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر