ایک اور مغربی سسٹم داخل، آج سے بارشوں کا امکان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب آج شام سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چمن کے محمودآباد، اڈا کہول، طورپل اور زمان آباد سمیت متعدد علاقوں میں متاثرین کو مدد نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں کی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔

کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس بدستور معطل ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے گر جانے سے کئی فیڈرز پر بجلی بھی معطل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر