عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے، حامد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا،عمران خان جب تک اپنے بیانیے پر قائم رہیں گے وہ لوگوں میں مزید ہردلعزیز ہوں گے،تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات مسئلہ بن سکتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامدخان نے کہا کہ آئین کی بحالی کیلئے جمعہ سے ملک گیر تحریک شروع کررہے ہیں۔، وکلاءاس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں کا خط امید کی کرن ہے، سپریم کورٹ اس معاملہ میں ابھی تک واضح نظر نہیں آئی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ کاکہناہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو اطلاع دیں گے، کوئی مذاکرات کریں گے تواس سے آگاہ کریں گے۔
جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔انشااللہ سیاسی بنیادوں پر بنے ہوئے کیسز جلد ختم ہونگے۔ہم آئین وقانون کی بات کرتے ہیں، جیل میں کسی صورت ٹرائل نہیں چل سکتا،آپ اوپن ٹرائل کریں۔ہم اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے فارم45پر پٹیشن فائل کی،2ماہ سے شنوائی نہیں ہوئی، عوام کاحق ہے ان کا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر