لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں “اپنی چھت اپنا گھر” پروجیکٹ کی اصولی منظوری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر “اپنی چھت، اپنا گھر” پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی،شہروں کے قریب بہترین گھرتیار کرنے کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاوٴسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاوٴسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاوٴن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروجیکٹ جلدلانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میںتیارکرنے کی ہدایات جاری کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے”اپنی چھت اپنا گھر“منصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کر د ی تھیںجس کے مطابق حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60فیصدسبسڈی دےگی جبکہ شہری 40فیصدرقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لے سکیں گے۔
محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق سستے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کیلئے رائیونڈ پر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ پنجاب میں26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوںکو دینے کا بتایاگیا تھا ۔رائیونڈ روڈ پر 5ہزار سستے اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے ،اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ کیلئے پنجاب حکومت نے 1لاکھ گھروں کی تقسیم پرقواعدوضوابط طے کرنے کا حکم جاری کر دیاتھا۔ صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر