جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کی سفارش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج نے چیف جسٹس کو سفارش کی ہے کہ ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی خدمات واپس کی جائیں۔سفارش کے مطابق ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اس وقت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج تعینات ہیں۔دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تعیناتی کو درست قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواست مسترد کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 27 جون 2023 کو ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی آفیشل سیکرٹ عدالت میں تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر