ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا پاکستان کی سٹریٹجک مجبوری ہے، ملیحہ لودھی

کراچی ( نیشنل ٹائمز ) سابق سفارتکار ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاک، ایران تعلقات کو جو نقصان پہنچا اسے ختم کرنے کیلئے ایرانی صدر کا دورہ اہم ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا پاکستان کی سٹریٹجک مجبوری ہے۔

پاکستان کو بھارت اور افغانستان کی سرحدوں پر کشیدگی کا سامنا ہے، ایران کے ساتھ تجارت پر امریکہ کی کوئی پابندی نہیں ہے، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہونے سے پاکستان کیلئے سفارتی اور معاشی سپیس کھل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرا م میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ،مسلم لیگ ( ن) کے رہنما راناثنا اللہ ، عاصمہ شیرازی اورمعاشی ماہر سہیل خان نے بھی شرکت کی ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکہ کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک، ایران بہتر تعلقات امریہا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکہ کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر