عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،بانی پی ٹی آئی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،عمران خان کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ،جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ کس بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھیں ہیں، جب تک عوام کا مینڈیٹ نہیں لیتے آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔
مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دئیے گئے اور ہمارے لوگوں کواٹھایاگیا۔ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔یہ کچھ بھی کرلیں ان سے حکومت نہیں چلنی۔

ان کے پاس حکومت چلانے کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے ان سے معیشت نہیں سنبھلنی ہے ملکی معیشت کے بارے میں انہیں کوئی ادراک نہیں ہے ۔

دھاندلی سے قائم ہونے والی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ۔جس طرح انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیااس کی مثال کبھی نہیں ملتی ۔پہلے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور پھر ہماری مخصوص نشستوں پر راتوں رات ڈاکہ مارا گیا۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری اداکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے ۔ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریگا۔
ضمنی الیکشن میں بھی حکومت نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑے ہیں ۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں سے مذاکرات کسی صورت نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اعلیٰ عدلیہ ہمارے ساتھ انصاف کریگی اور ہمیں چھینی گئی سیٹیں ہمیں واپس مل جائیں گی ۔باقی جماعتوں کے ساتھ مل کر ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف تحریک چلائیں گے اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر