پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلق ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، صوبائی وزراء سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال کی شاعری پاکستان اور ایران کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی، علامہ اقبال کی شاعری میں واحدانیت اور محبت کا پیغام ملتا ہے، علامہ اقبال نے استعماریت کے خلاف آواز اٹھائی۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلق ہے، ایرانی سپریم لیڈرکی جانب سےپاکستان اور لاہور کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان آکر خوشی ہوئی یہاں اجنبیت جیسا احساس نہیں ہوا، میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتا، پاکستان ایران کے دل ساتھ جڑے ہیں، دونوں ممالک کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا، پاکستانی حکومت نے غزہ پر جس طرح ایک موقف ایران کیساتھ مل کر اپنایا ہے اس پر ہمیں بہت زیادہ فخر ہے، غزہ میں فتح فلسطینیوں کی ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر