عام انتخابات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو رزلٹ ضمنی الیکشن سے مختلف نہ ہوتا، میاں جاوید لطیف

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو رزلٹ ضمنی الیکشن سے مختلف نہ ہوتا۔ انہوں ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 8 فروری کو پک اینڈ چوز نہ ہوتا نوازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش میں الیکشن نتائج سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو جنرل الیکشن کے رزلٹ بھی ضمنی الیکشن کے رزلٹ سے مختلف نہ ہوتے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی عوام نے ثابت کیا ہے ان کو انتشار ، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے اورجو سیاسی جماعت کام کرے عوام اس کو ووٹ دیتے ہیں، کہا گیا ضمنی انتخابات حکومتیں جیت جاتی ہیں جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، 21 اپریل کے نتائج پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوعظمیٰ بخاری نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت میں ضمنی الیکشن (ن)لیگ ہاری تھی،مریم نواز کی ڈیڑھ دو ماہ کی حکومت میں عوام نے کام کرتے دیکھا تو عوام کا ضمنی انتخابات میں واضح فیصلہ سنایا ۔انہوں نے کہا کہ بزدار ماڈل نے اس صوبے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے،مریم نواز کی یہ حکومت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپنی دو ماہ کی حکومت کے بعد ضمنی الیکشن ہار جائے تو وہ مقبولیت کا پیمانا نہیں ہوتا،رونا پارٹی حکومت میں تھے تب بھی روتے تھے آج حکومت سے باہر ہیں تب بھی روتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف ہوں یا وزیر اعلی مریم نواز ہوں پنجاب کی عوام کے لئے کام کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فساد پارٹی سازشیں کرنے سے باز نہیں آرہیں، شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر