ہرصوبے میں جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور (نیشنل ٹائمز) علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہرصوبے میں جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، حق اگرنہیں دیا جاتا تو چھین لیں گے، 9 مئی کے بعد ورکرز اور پولیس کو آمنے سامنے لایا جا رہا ہے، لوگوں پر 9 مئی کی ایف آئی آرز ختم کر کے دکھائوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین علی گنڈا پور نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کو دہرایا گیا ۔
ہمارے امیدواروں کے دفاتر جلائے گئے اور انتخابی مہم نہیں چلانے نہیں دی گئی تاہم انہوں نے کہاکہ ہم باجوڑ میں الیکشن میں عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں وہاں حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ہمیں بجلی چوری کے معاملے پر خط لکھا گیا ۔ ان پر واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ اپنے صوبے کے عوام کو ہر گز چور نہیں کہنے دوں گا ۔

بجلی چوری واپڈا حکام کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے تمام صوبوں میں ورکرز کنونشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہر صوبے میں جائوں گا دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق اگرنہیں دیا جاتا تو چھین لیں گے ۔ اس حوالے سے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے سینٹ میں ہماری سیٹیں واپس کی جائیں پھر الیکشن کروائے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں اٹھایا جا رہا ہے ۔ نو مئی کے بعد ورکرز اور پولیس کو آمنے سامنے لایا جا رہا ہے ۔ بغیر مینڈیٹ بیٹھے لوگ ہمیں جوابی رد عمل پر مجبور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ اگر میں نے اٹھارہویں ترمیم کا اختیار استعمال شروع کیا تو ان کو لگ پتا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی لوگوں پر نو مئی کی ایف آئی آر ہیں وہ ختم کر کے دکھائوں گا ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر