حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، صیہونی فوج کی تصدیق

تل ابیب (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔
غیر ملکی میڈیا کا اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔ حزب اللہ نے اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔ یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنانی سرحد کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کئی بار حملے بھی کئے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر