ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی جھنڈے کی ہوئی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی جھنڈے کی ہوئی، باجوڑمیں بانی پی ٹی آئی کے وژن اور بیانیے کو کامیابی ملی، پرامن اور شفاف ضمنی انتخابات کو یقینی بنایا گیا، تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سازشوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں کسی قسم زبردستی نہیں کرنے دی گئی۔
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں مخالف سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کردیا۔ باجوڑ میں بھی عوام نے بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ضمنی انتخاب میں ٹرن آوٴٹ کم ہی ہوتا ہے، 8 فروری کو جو ہوا اس کا مقصد یہی ہے کہ ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں لیکن عام انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کے باوجود آج لوگ اپنے امیدوار کو ووٹ ڈالنے باہر نکلے۔
ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کے باوجودپی ٹی آئی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 10 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل 1۔
1 نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب قرار پائے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر